Aaj Logo

اپ ڈیٹ 13 فروری 2024 10:40am

2023 میں سب سے زیادہ کون سا موبائل فون زیادہ فروخت ہوا؟

موبائل فونز کی دنیا میں صارفین کی پہلی پسند یا تو اینڈرائید ہوتی ہے یا پھر آئی فون، تاہم اب خبر سامنے آئی ہے کہ 2023 میں آئی فون سب سے زیادہ فروخت ہوا ہے۔

ٹیکنالوجی کی دنیا کی بڑی ویب سائٹ Canalys کی جانب سے یہ دعویٰ کیا گیا ہے، جس میں بتایا گیا کہ 2023 میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والا موبائل فون کوئی اور نہیں بلکہ آئی فون 14 پرو میکس تھا۔

10 موبائل فونز کی اس فہرست میں سے 7 موبائل فونز ایپل کمپنی کے تیار کردہ تھے۔

دوسری جانب ٹاپ 5 اسمارٹ فونز میں ایپل ہی کے فونز موجود تھے، جبکہ سب سے زیادہ فروخت ہونے والے فون آئی فون 14 پرو میکس، جس کے تقریبا 3 کروڑ 40 لاکھ سے زائد ہونٹس فروخت ہوئے۔

دوسرے نمبر پر آئی فون برانڈ کا ہی آئی فون 15 پرو میکس رہا، جس کے 3 کروڑ 30 لاکھ سے زائد یونٹس فروخت ہوئے۔

آئی فون 14 تیسرے، آئی فون 14 پرو اور آئی فون 13 چوتھے اور پانچویں نمبر پر رہے۔ دوسری جانب اسی فہرست میں اینڈرائیڈ سام سانگ نے چھٹی، آٹھویں اور نویں پوزیشن حاصل کی۔

Read Comments