Aaj Logo

شائع 18 فروری 2024 03:04pm

الیکشن سے متعلق متنازع بیان: سابق کمشنر راولپنڈی کے پی اے کے گھر پولیس کا چھاپہ

سابق کمشنر راولپنڈی کے الیکشن سے متعلق متنازع بیان کے معاملے پر پولیس نے وزیرآباد میں لیاقت علی چٹھہ کے پی اے اشفاق تارڑ کے گھر چھاپا مارا۔

سی آئی اے پولیس گوجرانوالہ نے علی پور چٹھہ میں چھاپا مارا، اشفاق تارڑ کے برادر نسبتی کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔

اشفاق تارڑ کی اہلیہ نے بتایا کہ پولیس تالے توڑ کر گھر میں داخل ہوئی، گھر کی مکمل تلاشی لی گئی۔

خاندانی ذرائع کے مطابق چھاپے کے دوران پولیس نے گھر کے تمام موبائل فون قبضہ میں لیے، اشفاق تارڑ محکمہ معدنیات میں ملازم ہے۔

اہلیہ اشفاق تارڑ نے کہا کہ پولیس نے چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا ہے۔

مزید پڑھیں

کامیاب امیدواروں کو ہرایا گیا، کمشنر راولپنڈی کا تہلکہ خیز بیان،لیاقت چٹھہ زیر حراست

سابق کمشنر راولپنڈی کا انتخابات سے ایک روز قبل کا ویڈیو بیان سامنےآگیا

آر پی او راولپنڈی کے چھٹی پر بیرون ملک جانے کاانکشاف

Read Comments