Aaj Logo

شائع 21 فروری 2024 11:24am

پنجاب میں نمونیا کے باعث مزید 5 بچے چل بسے

پنجاب میں نمونیا سے ہلاکتوں کا سلسلہ سردی کی شدت میں کمی کے باوجود تھم نہ سکا۔ 24 گھنٹوں میں مزید 5 بچےدم توڑ گئے

پنجاب میں نمونیا کے شدید پھیلاؤں سے بچوں کی ہلاکت کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 5 بچے چل بسے۔

جاں بحق بچوں میں سے 2 کا تعلق فیصل آباد جبکہ دیگر 3 کا تعلق ایک بہاولپور، گوجرانوالہ اور راولپنڈی سے ہے۔

7 روز کے دوران یہ مرض نے 57 پھولوں کی جان لے چکا ہے۔

رواں برس نمونیہ کے باعث پنجاب سے410 اور لاہور سے65 بچے جان سے جاچکے ہیں۔

5 بچوں کے چل بسنے کے علاوہ پنجاب بھر میں 24 گھنٹے کے دوران مزید 717 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ لاہورسے یہ تعداد 182 ہے۔

صوبے میں رواں برس 30٫320 بچے اس مرض میں مبتلا ہوئے۔

مزید پڑھیں

نمونیا سے بچاؤ کے 4  انتہائی ضروری غذائیاجزاء

کیا آپ نمونیا کی علامات جانتےہیں؟

پنجاب میں نمونیا سے اموات کا سلسلہ جاری، مزید 14 بچے جاںبحق

Read Comments