ممبئی:بھارتی فلم انڈسٹری کے مشہور اداکار ارجن کپور نے پاکستان اور پا کستانی مداحوں سے متعلق اہم بیان دے دیا ،ان کا کہنا ہے کہ پاکستان آکر مداحوں سے ملنے کی خواہش ہے۔
تفصیلات کے مطابق بولی وڈ انڈسٹر ی کے معروف اداکار انیل کپور کے بھتیجے ارجن کپور ان دنوں اپنی آنے والی فلم کی اینڈ کا تشہیر میں مصروف ہیں،ایسے ہی ایک موقعے پر صحافیوں کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان خاص طور پر پشاور جانے کی بہت خواہش ہے۔
انہوں نے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے دادا پاکستان میں پیدا ہوئے تھے ،ہمارے خاندان کا آبائی تعلق وہیں سے ہے ،اس کے علاوہ سوشل میڈیا پر میرے لاکھوں مداحوں کا تعلق پاکستان سے ہے ،میں پاکستان جا کر ان سب سے ملنا چاہتا ہوں ،ان کا میرے لئے پیار دیکھنا چاہتا ہوں۔
لیکن ابھی وہ وقت نہیں آیا کہ پاکستان جاﺅں،میں انتظار میں ہوں جیسے ہی صحیح وقت آئے گا پاکستان ضرور جاﺅں گا،انہوں نے اپنی فلم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کی اینڈ کا کا موضوع بالکل مختلف ہے جو لوگوں کو بیحد پسند آئے گا۔
واضح رہے کہ فلم کی اینڈ کا میں اداکارہ کرینہ کپور ارجن کے ساتھ مرکزی کردار نبھاتی ہوئے نظر آئیں گی ،جبکہ ارجن فلم میں گھریلو شوہر کا کردار نبھا رہے ہیں۔