کراچی: مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ملزمان ہلاک

فائرنگ کے تبادلے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا
شائع 21 فروری 2024 08:09pm

کراچی میں تھانہ رسالہ کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلے میں دو ملزمان مارے گئے۔

فائرنگ کے تبادلے میں ایک پولیس اہلکار زخمی بھی ہوا۔

زخمی ہونے والے اہلکار کی شناخت کریم بخش کے نام سے ہوئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ملزمان کا کرمنل ریکارڈ سامنے آگیا۔

اس حوالے سے پولیس نے بتایا کہ ہلاک ملزم اسلحہ کے کیس میں گرفتارہو کر جیل جا چکا ہے۔

Read Comments