Aaj Logo

شائع 23 فروری 2024 12:57pm

سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر بنوں یونیورسٹی کو بند کردیا گیا

سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر بنوں یونیورسٹی کو بند کردیا گیا ہے۔

انتظامیہ نے طلباء کو فوری طور پر یونیورسٹی سے نکلنے کا حکم دے دیا۔

انتظامیہ کے مطابق یونیورسٹی کے تمام کیمپس خالی کرائے جا رہے ہیں۔

خیبر پختونخوا کے کالج اور یونیورسٹیز بھی بند

دوسری جانب ممکنہ احتجاجی مظاہروں کے باعث محکمہ اعلی تعلیم نے خیبر پختونخوا کے کالج اور یونیورسٹیز کو بھی بند کردیا۔

ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ خیبرپختونخوا کے مطابق طلباء کالجز سے واپس گھر بھیج دیے گئے ہیں۔

گرلز فرنٹیئر کالج اور سٹی کالج سمیت کئی کالجز میں طلباء کے امتحانات بھی ملتوی کردیے۔

محکمہ اعلی تعلیم کے مطابق ختم نبوت کے معاملے پر ممکنہ احتجاجی مظاہروں کے باعث کالجز بند کردیے، کالجز بند کرنے کا فیصلہ طلباء کی حفاظت کے پیش نظر کیا گیا۔

Read Comments