Aaj Logo

شائع 01 مارچ 2024 01:41pm

این اے 15 مانسہرہ سے شہزادہ گشتاسپ کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 15 مانسہرہ سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار شہزادہ گشتاسپ کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

گزشتہ روز ریٹرننگ افسر نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 15 کا فارم 49 جاری کر دیا گیا تھا۔

ریٹرننگ افسران کی جانب سے جاری فارم 49 کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کو آزاد امیدوار شہزادہ گشتاسپ خان نے شکست دی، گشتاسپ خان نے ایک لاکھ 5 ہزار 259 ووٹ حاصل کیے اور نوازشریف 80 ہزار 413 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 15 مانسہرہ کا انتخابی نتیجہ چیلنج کیا تھا جبکہ انتخابی عذر داری کیس میں ان کی درخواست بھی مسترد کر دی تھی جس میں انہوں نے حلقے میں ری الیکشن کی استدعا کی تھی۔

مزید پڑھیں

این اے 15 سے نواز شریف کو شکست، پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوارکامیاب قرار

این اے 15 : الیکشن کمیشن نے نواز شریف کی درخواست خارجکردی

Read Comments