Aaj Logo

شائع 04 مارچ 2024 12:52pm

آصف زرداری کا خالد مقبول صدیقی سے رابطہ، صدارتی الیکشن میں ووٹ کی درخواست

پیپلز پارٹی کے نامزد صدارتی امیدوار آصف علی زرداری اور ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی کے درمیان ٹیلی فون پر رابطہ ہوا۔

ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان صدارتی الیکشن، سیاسی صورتِ حال اور سندھ کے معاملات پر بات چیت ہوئی۔

نامزد صدارتی امیدوار آصف علی زرداری نے ایم کیو ایم سے صدارتی الیکشن میں ووٹ کی درخواست کی۔

ذرائع کے مطابق خالد مقبول صدیقی نے یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا ہے کہ مشاورت کے بعد جلد جواب دیں گے۔

واضح رہے کہ صدارتی امیدوار سابق صدر آصف علی زرداری کے کاغذات منظور کرلیے گئے جبکہ محمود خان اچکزئی کے کاغذاتِ نامزدگی پر پر اعتراض آگیا، جس کے بعد ریٹرنگ افسر نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔

Read Comments