Aaj Logo

اپ ڈیٹ 04 مارچ 2024 07:28pm

کراچی کا بہادر ہوٹل مالک، ڈاکو جان بچا کر بھاگ نکلے

کراچی میں لوٹ مار کے واقعات تھمنے کا نام نہیں لے رہے، چوری ڈکیتی کی وارداتوں کے خلاف اب شہریوں نے اسلحہ کے زور پر ڈاکوؤں کو بھگانا شروع کردیا ہے۔

شہر قائد کے علاقے گلشن اقبال میں ملزمان ڈکیتی کے ارادے سے آئے تو ہوٹل مالک نے پستول اٹھالی اور ڈاکوؤں پر تان لی۔

ملزمان نے جب دیکھا کہ بہادر ہوٹل مالک کے ہاتھ میں پستول ہے تو وہ الٹے پیر جان بچا کر بھاگ نکلے۔

کراچی میں ڈکیتی کی کوشش کا یہ واقعہ 24 فروری کو پیش آیا۔ واقعہ کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔

ہوٹل مالک دولت آغا کا کہنا ہے کہ پستول دیکھ کر ڈاکو ڈر گئے تھے اور کہہ رہے تھے کہ گولی نہ چلانا۔

اس حوالے سے ہوٹل مالک نے مزید بتایا کہ میں نے ڈاکوؤں کو کہا کہ فوری واپس چلے جاؤ۔

ہوٹل مالک نے مزید کہا کہ اللہ کا شکر ہے کوئی جانی اور مالی نقصان نہیں ہوا، واقعہ کے بعد گلشن اقبال پولیس آئی تھی اور پوچھ گچھ کرکے چلی گئی۔

Read Comments