Aaj Logo

اپ ڈیٹ 06 مارچ 2024 01:04am

پاکستان سے بھاگنا علاج نہیں ورنہ فائٹ کون کرے گا، شائستہ لودھی

سنہ 2011 میں پاکستانی ٹیلی ویژن انڈسٹری میں بطور وی جے قدم رکھنے والی شائستہ لودھی نے مارننگ شوز سے شہرت سمیٹی اور سنہ 2016 میں انھوں نے اداکاری کی شروعات کی۔

حال ہی میں وہ ایک اور ڈرامہ سیریل ’فنا‘ میں وہ اداکار اعجاز اسلم کے ساتھ نظر آ رہی ہیں اس ڈرامے کی کہانی قبائلی روایت کے گرد گھومتی ہے ۔

ڈرامہ فنا کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اب تک جتنے ڈرامہ کئے ہیں یہ کردار ان سب سے مختف کردار ہے، سامینہ کردار میری ذاتی زندگی سے مختلف ہے اسی لیے میں نے اس کردار سے بہت کچھ سیکھا ہے میں سیکھا ہے کہ خاموش رہنا بڑی طاقت کی بات ہے ۔

ڈرامہ فنا کے کردار پر بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ سامینہ ایک ایسی لڑکی کا کردار ہے جو اپنے شوہر سے ایسی محبت کرتی ہے جس میں وہ فنا ہونا جانتی ہے ۔

اداکارہ کے کہا کہ مجھے روتے دھوتے رول ہی ملتے ہیں شاید شکل ہی ایسی لیکن ڈرامہ ڈرامہ فںا کا کرار بلکل مختلف ہے یہ فارمولا ڈرامہ نہیں ہے جس طرز پر عام طور پر ڈامہ بنائے جاتے ہیں

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے معاشرے میں یہ ساری باتیں دیکھنے کو ملتی ہیں افسوس کے ساتھ ہم آج بھی وہی کھڑے ہیں ہم آج بھی یہی سوچتے ہیں بیٹا پیدا کیوں نہیں

اپنے برانڈز کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی نئے کاروبار کیلئے پیسے سے زیادہ ذہن بہت ضروری ہوتا ہے ۔

ڈرامے میں کم نظر آنے کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ میری پہلی ترجیح میرا کلینک ہے اس ساتھ ساتھ اب دو برانڈز بھی ہیں اس لیے مشکل ہوتا ہے کہ کسی پراجیکٹ میں مسلسل مہینوں تک مصروف رہوں ۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈرامہ بہت محنت مانگتا ہے میں اداکاری بلکل اچھی نہیں کرتی کوشش کرتی ہوں ہوسکتا ہے وقت کے ساتھ مزید سیکھوں۔

Read Comments