Aaj Logo

اپ ڈیٹ 08 مارچ 2024 05:59pm

لاہور، کراچی اور راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم اپ گریڈ ہوں گے، محسن نقوی

چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں نیسپاک کے حکام نے اسٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن کے حوالے سے بریفنگ دی۔

محسن نقوی نے اسٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن کا پلان طلب کرتے ہوے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی سے پہلے تینوں اسٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن مکمل کی جائے گی۔

محسن نقوی کا مذید کہنا تھا کہ 3 روز میں قذافی اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کا حتمی ڈیزائن پلان دیا جائے۔

دوسرے مرحلے میں نیشنل اسٹیڈیم اور پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کا ڈیزائن پلان تیار کر کے کام کا آغاز کیا جائے گا۔

محسن نقوی نے کہا کہ اسٹیڈیمز میں شائقین کرکٹ کے سہولتوں کو بہتر بنایا جائے گا۔

ضرورت کے مطابق سٹیڈیم میں نشتوں کا اضافہ کیا جائے گا۔ اپ گریڈیشن کے کام کو معیار اور رفتار کے ساتھ مکمل کرایا جائے گا۔

Read Comments