Aaj Logo

شائع 07 مارچ 2024 05:17pm

پسند کی شادی کا تنازعہ، ملزم نے بہن بھائی پر فائرنگ کرکے خود کو گولی مارلی

حیدرآباد کے علاقے قاسم آباد میں مبینہ طور پر پسند کی شادی کے تنازعے پر کار سوار بہن بھائی پر فائرنگ کردی۔

پولیس کے مطابق وکیل کے لباس میں ملبوس ملزم نے کار میں بیٹھے ب ہن بھائی پر فائرنگ کردی، فائرنگ کے نتیجے میں کار میں سوار بہن موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی اور بھائی شدید زخمی ہوگیا جسے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ملزم نے بعدازاں خود کو بھی گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

پولیس نے لاشیں ہسپتال منتقل کرکے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہے۔

پولیس کا دعویٰ ہے کہ ملزم نے پسند کی شادی کے تنازعے پر فائرنگ کی۔

پولیس کے مطابق یہ بات سامنے آئی ہے کہ ملزم ارشاد کی چند روز قبل لڑکی سے تلخ کلامی ہوئی تھی۔

Read Comments