Aaj Logo

شائع 08 مارچ 2024 06:41pm

9 مئی کیسز کی سماعت کرنے والے انسداد دہشتگردی عدالت کے ایڈمن جج او ایس ڈی مقرر

9 مئی کو جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ سمیت دیگر مقدمات کی سماعت کرنے والے لاہور کی انسداد دہشت گردی خصوصی عدالت کے جج محمد نوید اقبال کو کو او ایس ڈی بنا دیا گیا۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ملک شہزاد احمد نے عہداہ سنبھالتے ہی پہلا تبادلہ کر دیا، 9 مئی کے کیسز کی سماعت کرنے والے انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کے ایڈمن جج محمد نوید اقبال کا تبادلہ کر دیا گیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج نوید اقبال کو او ایس ڈی بنا دیا گیا، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی منظوری کے بعد رجسٹرار نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج محمد نوید اقبال کو رحیم یار خان رپورٹ کرنے کا حکم دے دیا گیا۔

یاد رہے کہ کفاضل جج جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ سمیت دیگر مقدمات کی سماعت کررہے تھے۔

Read Comments