Aaj Logo

شائع 11 مارچ 2024 01:30pm

کراچی: مشتعل ہجوم نے موٹر سائیکل سوار میاں بیوی کو کچلنے والا ڈمپر جلا دیا

کراچی میں مشتعل ہجوم نے موٹر سائیکل کچلنے والا ڈمپر جلا دیا۔ ڈمپر کی ٹکر سے میاں بیوی جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق نارتھ کراچی پاور ہاؤس چورنگی پر ڈمپر کی زد میں آکر موٹر سائیکل سوار خاتوں اور مرد جاں بحق ہوگئے۔

اس موقع پر موجود مشتعل شہریوں نے ڈمپر کو آگ لگا دی۔

حادثے میں جاں بحق خاتون اور مرد آپس میں میاں بیوی تھے۔

متوفی شوہر کی شناخت نوکر جان اور بیوی کی معراج بی بی کے نام سے کی گئی۔

جاں بحق میاں بیوی منگھو پیر سلطانہ آباد کے رہائشی تھے۔

حادثے کے بعد ڈمپر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوا تو مشتعل شہریوں نے ڈمپر کو آگ لگائی۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر فائر بریگیڈ کو طلب کیا۔ جس کے بعد فائر بریگیڈ نے ڈمپر میں لگنے والی آگ پر قابو پایا۔

پولیس کے مطابق ڈمپر کا اگلا حصہ مکمل جل گیا۔

Read Comments