مخصوص نشستیں، لاہور ہائی کورٹ میں الیکشن ٹربیونل قائم

ٹربیونل میں ریٹرننگ آفیسر کے فیصلوں کیخلاف درخواستیں دائر ہوں گی
شائع 13 مارچ 2024 09:42am

الیکشن کمیشن نے لاہور ہائی کورٹ میں الیکشن ٹربیونل قائم کر دیا۔

الیکشن ٹربیونل پنجاب سے خواتین کی قومی اور صوبائی اسمبلی کی مخصوص نشستوں سے متعلق قائم کیا گیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس رسال حسن سید الیکشن ٹربیونل مقرر کردیے گئے۔

ٹربیونل میں ریٹرننگ آفیسر کے فیصلوں کیخلاف درخواستیں دائر ہوں گی۔

Read Comments