چیف جسٹس ابراہیم خان کے بعد پشاور ہائیکورٹ کا نیا چیف جسٹس کون ہوگا

جسٹس ابراہیم خان کی ریٹائرمنٹ کے بعد ہائیکورٹ میں ججز کی تعداد 14 رہ جائے گی
شائع 15 مارچ 2024 10:28am

پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس ابراہیم خان 14 اپریل کو ریٹائرڈ ہو جائیں گے۔

پشاور ہائیکورٹ کے موجودہ چیف جسٹس ابراہیم خان 2016 میں پشاور ہائیکورٹ کے ایڈیشنل جج بنے۔ 2018 کو ہائیکورٹ کے مستقل جج اور 6 جولائی 2023 کو ہائیکورٹ کے چیف جسٹس بنے۔

پشاور ہائیکورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس اشتیاق ابراہیم متوقع چیف جسٹس ہیں۔

جسٹس ابراہیم خان کی ریٹائرمنٹ کے بعد ہائیکورٹ میں ججز کی تعداد 14 رہ جائے گی۔

حکام کے مطابق پشاور ہائیکورٹ میں کل 20 ججز درکار ہیں۔ پشاورہائیکورٹ کو متوقع طور پر 6 ججز کی کمی کا سامنا رہے گا۔

Read Comments