Aaj Logo

شائع 15 مارچ 2024 03:03pm

سینیٹ انتخابات: اسلام آباد سے ٹیکنوکریٹ کی نشست پر اسحاق ڈار کے کاغذات نامزدگی جمع

سینیٹ انتخابات کے لیے اسلام آباد سے ٹیکنوکریٹ کی نشست پر وزیرخارجہ اسحاق ڈارکے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے گئے۔

سینیٹ انتخابات کے لیے اسلام آباد سے ٹیکنوکریٹ کی نشست پروزیرخارجہ اسحاق ڈار کے کاغذات نامزدگی لیگی رہنماؤں طارق فضل چوہدری، حنیف عباسی، انجم عقیل، انوشہ رحمان، نزہت صادق نے جمع کروائے۔

طارق فضل چوہدری کا کہنا تھا کہ ٹیکنوکریٹ کی نشست پر اسحاق ڈار کے کاغذات جمع کروا دیے ہیں۔

اس موقع پر ایک صحافی نے سوال کیا کہ اسلام آباد سے جنرل نشست پر ن لیگ کا امیدوار الیکشن لڑے گا یا اتحادی جماعت کا؟۔

اس کے جواب میں مسلم لیگ ن کے رہنما طارق فضل چوہدری نے کہا کہ اسلام آباد سے جنرل نشست پر امیدوار کا فیصلہ پارٹی قیادت کرے گی۔

Read Comments