Aaj Logo

اپ ڈیٹ 16 مارچ 2024 08:59am

رمضان المبارک اپنی اصلاح کا موقع ہے ، اداکار عمیر رانا

رمضان المبارک کے موقع پر خصوصی ڈرامہ چاند نگر میں حقیقی طور پر رمضان کا احساس دکھائی دے رہا ہے جس میں مزاح کے ساتھ ساتھ رمضان کے ماحول کو اجاگر کیا گیا ہے۔

ڈرامے میں اہم کردار ادا کرنے والی والی عمیر رانا نے آج نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ رمضان ایک ایسا موقع ہے جس میں آپ اپنے اپنے اندر جھانکیں اپنے آپ کی اصلاح کریں صبر سے کام لیں اور محبت کریں ۔

عمیر رانا نے کہا کہ رمضان بہت مقدس اور برکتوں والا مہینہ ہے جس میں ہمیں انسانیت، عاجزی، محبت اور ہمدردی کو فروغ دینا چاہیے لیکن ہمارے ملک میں اس کے برعکس چیزوں کو فروغ دیا جارہا ہے۔

ڈرامے کی کہانی چاند نگر نامی گھر کے گرد گھومتی ہے جہاں خانم بی بی اپنا اکیلا پن دور کرنے اور محبت باٹنے کے لیے یہ اشتہار چھپواتی ہیں کہ رمضان کا مہینہ چاند نگر میں ہمارے ساتھ مل کر گزاریں اور اسی ضمن میں مختلف کردار ڈرامے کی کہانی میں جڑ جاتے ہیں ۔

بابر جاوید کی پروڈکشن میں بننے والے ڈرامہ ”چاند نگر“ کی ہدایات یاسرہ رضوی نے دی ہیں جبکہ ڈرامہ کو ذیشان جنید نے تحریر کیا ہے ۔

ڈرامے کی کاسٹ میں میں جاوید شیخ، عتیقہ اوڈھو، رضا سمو، ماہا حسن، ہاجرہ یامین، فاریہ حسن، جیناں حسین، اعزاز اسلم، عمیر رانا، عریز احمد، حسن خان، اور سعد ضمیر فریدی سمیت نمایاں کاسٹ شامل ہیں۔

عمیر رانا نے ان دنوں مقبول ترین ڈرامہ عشق مرشد میں بھی نظر آرہے ہیں ڈرامہ عشق مرشد کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ لوگوں ڈرامے کو سراہا اور بے پناہ پیار دیا ۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈرامے میں جس طرح سیاست کو دکھایا گیا اسی طرح کچھ چیزیں ہماری حقیقی زندگی میں ہوتی ہیں کہ طاقت کو قائم رکھنے کیلئے رشتے جوڑے جاتے ہیں ۔

ٹی وی پر شاندار ریٹنگ اور یوٹیوب پر اربوں ویوز حاصل کرنے والے ڈرامہ سیریل ’عشق مرشد‘ کی کہانی ڈرامہ نگار عبدالخالق خان نے تحریر کی ہے جبکہ اسے فاروق رند نے ڈائریکٹ کیا ہے۔

Read Comments