روجھان : تاوان نہ دینے پر دو مغوی قتل

اغواء کاروں نے مغویوں کو قتل کرنے بعد لاشیں دریا برد کردیں
شائع 16 مارچ 2024 08:59pm

روجھان تھانہ بنگلہ اچھا کی حدود چک بیلے شاہ میں کچے کے جرائم پیشہ افراد اور اغواء کاروں لنڈ گینگ نے تاوان نہ دینے پر دو مغویوں کو قتل کردیا ۔ اغواء کاروں نے مغویوں کو قتل کرنے بعد لاشیں دریا برد کردی۔

پولیس نے دریا سندھ سے ایک مغوی کی لاش برآمد کرلی، جب کہ دوسرے مغوی کے نعش کی تلاش جاری ہے۔

پولیس کے مطابق قتل ہونیوالے مغویوں کے نام احسن فاروق راجپوت اور شھزاد احمد ارائیں ہیں، لنڈ گینگ نے احسن اور شھزاد کی رہائی کے لیے بھاری تاوان کا مطالبہ کیا تھا تاوان نہ دینے پر دونوں کو قتل کیا گیا۔

جبکہ ذرائع کے مطابق پولیس نے مقدمہ درج کر کے ڈاکووں کے خلاف آپریش شروع کردیا ہے۔

Read Comments