کراچی : پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

گرفتار ملزم کے قبضے سے اسلحہ برآمد ہوا، پولیس
شائع 17 مارچ 2024 07:36am

کراچی میں پولیس مقابلے کے بعد ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔

تھانہ زمان ٹاؤن پولیس کا ڈاکوؤں سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

مقابلے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا جب کہ ملزم کا ایک ساتھی فرار ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کے قبضے سے اسلحہ برآمد ہوا۔

Read Comments