Aaj Logo

شائع 25 مارچ 2024 02:23pm

ن لیگی رہنما عظمیٰ بخاری کا اپوزیشن بینچز پر نازیبا اشارے کا الزام

مسلم لیگ ن کی رہنما عظمی بخاری اپوزیشن بینچز سے نازیبا اشارے کا الزام پر بطور احتجاج اسمبلی سے واک آؤٹ کر گئیں۔

پاکستان مسلم لیگ ن لیگ کی رہنماعظمیٰ بخاری نے اپوزیشن بینچز پر نازیبا اشارے کا الزام عائد کر دیا ہے۔

عظمیٰ بخاری کے مطابق یہ اشارے اپوشین بینچز میں موجود اراکین کی جانب سے کیے گئے تھے۔

عظمیٰ بخاری نے نازیبا اشارے کرنے پر بطور احتجاج اسمبلی سے واک آؤٹ کیا ہے۔

دوسری جانب ڈپٹی اسپیکر نے بھی واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔

ڈپٹی اسپیکر کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ اگرکسی نے نازیبا اشارے کئے ہیں تو کارروائی ہوگی، تمام کیمروں سے چیک کیا جائے گا۔

Read Comments