Aaj Logo

شائع 28 مارچ 2024 01:58pm

این اے 70 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

الیکشن کمیشن آف پاکستان (اسی سی پی) نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 70 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست پر سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔ ممبر الیکشن کمیشن اکرام اللہ خان نے استفسار کیا حامد رضا گرفتار تھے تو انہوں نے رات 2 بجے آر او کو کیسے ذاتی حیثیت میں درخواست جمع کرائی؟۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 3 رکنی کمیشن نے این اے 70 سیالکوٹ میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست پرسماعت کی۔

وکیل حامد رضا نے مؤقف اپنایا کہ این اے 70 میں فارم 45 کے مطابق حامد رضا کامیاب ہوئے اور پولنگ سٹیشن جانے پر حامد رضا کو پولیس نے ار آو کے افس سے گرفتار کرلیا اور اسی دوران فارم 47 جاری کیا گیا اور حامد رضا کی 13 ہزار کی لیڈ کو شکست میں تبدیل کیا گیا۔

چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیے درخواست میں آپ نے لکھا کہ حامد رضا 8 فروری کی پوری رات ار او کے آفس کے باہر کھڑے رہے اور اب آپ کہہ رہے ہیں کہ حامد رضا کو پولیس نے گرفتار کرلیا تھا۔

ممبر اکرام اللہ خان نے استفسار کیا کہ حامد رضا گرفتار تھے تو حامد رضا نے رات کے 2 بجے آر او کو کیسے ذاتی حیثیت میں درخواست جمع کرائی؟

الیکشن کمیشن نے این اے 70 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

مزید پڑھیں

پشاور ہائیکورٹ نے پی کے 99 کے 8 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ گنتی روکدی

پی کے 21 باجوڑ: جماعت اسلامی کے اعتراض کے بعد دوبارہ گنتی روک دیگئی

حب میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے معاملے پر 2 گروپوں میں جھگڑا، 2 افرادجاں بحق

Read Comments