خیبرپختونخوا : غیر ملکی فنڈز سے چلنے والے منصوبوں میں بھرتیوں پر پابندی ختم

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے منظوری دیدی
شائع 29 مارچ 2024 08:30am

خیبرپختونخوا حکومت نے غیر ملکی فنڈڈ منصوبوں میں بھرتیوں پر پابندی ختم کردی ہے۔

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے منظوری دیدی۔

محکمہ منصوبہ بندی و ترقی نے اعلامیہ جاری کردیا۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ غیر ملکی فنڈڈ منصوبوں کی جلد تکمیل کے لیے پابندی میں نرمی کی جاتی ہے۔

خیبرپختونخوا حکومت نے تمام محکموں میں نئی بھرتیوں پر پابندی عائد کی ہے۔

Read Comments