لاہور : پولیس نے زنجیروں میں جکڑے 12 سالہ بچے کو بازیاب کروالیا، 2 ملزمان گرفتار

اس حوالے سے ویڈیو منظرعام پر آئی تھی جس کے پولیس نے ایکشن لیا
شائع 29 مارچ 2024 11:34am

لاہور میں شبز ہزار میں پولیس نے زنجیروں میں جکڑے 12 سالہ بچے کو بازیاب کرو کر دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ اس حوالے سے ویڈیو منظرعام پر آئی تھی جس کے بعد پولیس نے ایکشن لیا۔

ویڈیو میں دیکھا گیا تھا کہ ملزمان نے کمسن بچے کو زنجیر سے باندھا ہوا ہے اور اس پر تشدد کررہے ہیں۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تمام پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے۔

ایس پی اخلاق الله تارڑ کا کہنا ہے کہ ملزمان دکاندار فاروق اور عدنان گرفتار ہونے والوں میں شامل ہیں۔

ابتدائی اطلاعات ہیں کہ بچہ دکان سے بھاگ نہ جائے اس لئے اسے باندھ کر رکھا ہوا تھا۔

پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

ملزمان کیخلاف کمسن بچے کو ملازمت و حبس بے جا میں رکھنے سمیت دیگر دفعات کےتحت مقدمہ درج کیا گیا۔

Read Comments