ٹویٹر بندش کیس: لاہور ہائیکورٹ نے فریقین سے 18 اپریل کو جواب طلب کر لیا

وزارت داخلہ کو ٹویٹر بند کرنے کا کوئی اختیار نہیں ہے، ایڈوکیٹ اظہر صدیق
شائع 01 اپريل 2024 10:01am

لاہور ہائیکورٹ نے ٹویٹر بندش کیس میں فریقین سے 18 اپریل کو جواب طلب کر لیا۔

جسٹس شاہد بلال حسن نے صحافی حافظ شاکر محمود کی سوشل میڈیا ایپ ٹویٹر کی بندش کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی۔

درخواست گزار کی جانب سے ایڈووکیٹ اظہر صدیق نے دلائل دیے۔

وکیل درخواست گزار نے کہا کہ 2 ماہ سے ٹویٹر بند ہے، 17 فروری کے ایک نوٹیفکیشن کے مطابق وزارت داخلہ نے ٹویٹر بند کرنے کی ہدایت کی تھی۔

ایڈوکیٹ اظہر صدیق کا کہنا ہے کہ وزارت داخلہ کو ٹویٹر بند کرنے کا کوئی اختیار نہیں ہے۔

عدالت نے فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے 18 اپریل کو جواب طلب کر لیا۔

Read Comments