Aaj Logo

شائع 03 اپريل 2024 02:43pm

پشاور میں رات کو موبائل انٹرنیٹ بندش: عدالت نے پی ٹی آئی سے جواب طلب کرلیا

پشاور ہائیکورٹ نے پشاور میں رات کو موبائل انٹرنیٹ بندش کے خلاف کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے جواب طلب کرلیا۔

پشاور میں رات 10 بجے موبائیل انٹرنیٹ بندش کے خلاف کیس کی سماعت پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس اعجاز انور اور جسٹس وقار احمد نے کی۔

فواد افضل ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ گزشتہ کئی دنوں سے پشاور میں رات کے وقت انٹرنیٹ بندش کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث طلباء کو مشکلات کا سامنا ہے کیونکہ طلباء رات کو ہی ریسرچ ورک کرتے ہیں۔

جسٹس وقار احمد کے استفسار پر وکیل نے عدالت کو بتایا کہ رات کو انٹرنیٹ بندش کی وجہ سیکیورٹی خدشات بتا رہے ہیں۔

دوران سماعت جسٹس اعجاز انور نے ریمارکس دیے کہ لگتا ہے رات کو سونے کے لیے انٹرنیٹ بند کرتے ہیں، رات کو آپ بھی سویا کریں اور ویسے رمضان میں یہ ثواب کا کام کررہے ہیں، لوگ عبادت کریں گے۔

پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی اے اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا۔

Read Comments