Aaj Logo

شائع 04 اپريل 2024 06:48pm

لاہور: ماں کے موبائل نہ دینے پر 12 سالہ بچے نے پھندا لگا کر خودکشی کرلی

لاہور میں رائیونڈ سٹی کے علاقے مشن کالونی میں موبائل فون نہ ملنے پر 12 سالہ بچے نے خودکشی کر لی۔

ایس ایچ او رائیونڈ سٹی تیمور عباس خان کے مطابق 12 سالہ محمد ایان ولد محمد اسلم نے اپنی والدہ سے کھیلنے کیلئے موبائل فون مانگا، ایان کی والدہ نے موبائل فون نہ دیا اور ڈانٹ ڈپٹ کے بعد پڑوسیوں کے گھر چلی گئی۔

پولیس کے مطابق خاتون جب واپس گھر پہنچی تو ایان کی پھندا لگی لاش ملی۔

ایان نے دلبرداشتہ ہوکر دیوار پر پڑے بانس میں رسی ڈال کر پھندا لگا لیا جس سے اس کی موت واقع ہوگئی۔

پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔

Read Comments