باجوڑ، پی ٹی آئی جلسے میں فائرنگ ، پی ٹی آئی رہنما بال بال بچ گئے، ایک شخص جاں بحق

نعرے بازی کے بعد گاڑی پر سیدھی فائرنگ کی گئی ، پی ٹی آئی رہنما کا دعویٰ
شائع 08 اپريل 2024 09:44pm

باجوڑ کے این اے8 اور پی کے 22 پر ہونے والے ضمنی انتخابات کے سلسلے میں جاری پی ٹی آئی کے جلسے میں فائرنگ کا واقعہ سامنے آگیا، فائرنگ کا واقعہ نواگئی بازار میں پیش آیا۔

فائرنگ کے وقت نواگئی بازار میں جلسے ہونا تھا، گل ظفر خان نواگئی بازار میں اپنے کارکنان کی ہمراہ موجود تھے۔

گل ظفر خان نے دعویٰ کیا کہ ان کے خلاف نعرے بازی کے بعد گاڑی پر سیدھا فائرنگ ہوئی۔ لیکن خوش قسمتی سے پی ٹی آئی رہنما محفوط رہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ کے واقعہ میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا ہے، جبکہ متعدد کارکنان کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

Read Comments