Aaj Logo

شائع 09 اپريل 2024 05:15pm

پنجاب پولیس کچے کے ڈاکوؤں کے نقش قدم پر

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں پنجاب پولیس کے محافظوں نے ہنی ٹریپ کے ذریعے شہری کو بلیک میل کر کے 45 لاکھ بھتہ وصول کرلیا۔

پنجاب پولیس کچے کے ڈاکوؤں کے نقش قدم پر چلنے لگی، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں پنجاب پولیس کے محافظوں نے ہنی ٹریپ گینگ بنالیا۔

پنجاب پولیس نے لڑکی اور اشتہاریوں سے مل کر ہنی ٹریپ گینگ بنایا، پولیس نے شہری کو بلیک میل کر کے 45 لاکھ 20 ہزار روپے بھتہ وصول کیا ۔

بھتہ وصول کرنے والوں میں 2 تھانوں کے ایس ایچ اوز ابتشام الحق اور رضوان بھی شامل ہیں، متاثرہ شہری عثمان منیر کی مدعیت میں پولیس افسران اور اہلکاروں کے خلاف ہنی ٹریپ اور بالیک میل کر کے بھتہ وصول کرنے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

مقدمے میں لڑکی سمیت 11 نامزد اور تین نامعلوم افراد شامل ہیں، ایف آئی آر میں سب انسپکٹر سابق ایس ایچ او ابتسام الحق، ایس ایچ او تھانہ اروتی رضوان، ایک لڑکی سمیت 11 نامزد اور 3 نامعلوم کے خلاف درج کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے مندرجات کے مطابق مدعی سے لڑکی کے ذریعے ہنی ٹریپ اور بلیک میل کر کے بھتہ وصول کیا گیا ہے۔

Read Comments