کراچی: گلشن معمار میں شہریوں کے تشدد سے ایک ڈاکو ہلاک، دوسرا فرار

موٹرسائیکل چھیننے کی کوشش کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہری زخمی ہوا
شائع 10 اپريل 2024 01:43pm

کراچی کے علاقے گلشن معمار میں شہریوں کے تشدد سے ڈاکو ہلاک ہوگیا۔

گلشن معمار میں موٹرسائیکل چھیننے کی کوشش کے دوران ڈاکوؤں نے فائرنگ کی۔ جس سے ایک شخص زخمی ہوا۔

عوام نے ڈاکو کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا، اور تشدد سے ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا۔ جبکہ ہلاک ڈاکو کا ساتھی فرار ہوگیا۔

Read Comments