کراچی میں پولیس اور رینجزر کی مشترکہ کارروائی، بچوں کا اغواکار رنگے ہاتھوں گرفتار

ملزم نے 4 بچوں کو اغوا کرکے ناظم آباد میں فروخت کرنے کا اعتراف کیا
شائع 11 اپريل 2024 04:55pm

کراچی میں پولیس اور رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے بچوں کے اغوا میں ملوث ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق رینجرز اور پولیس نے کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن کی قصبہ کالونی میں کارروائی کرتے ہوئے معصوم بچوں کے اغواء میں ملوث ملزم محمد عمر کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا۔

ترجمان رینجرز ے بتایا کہ ملزم قصبہ کالونی سے 4 سالہ بچی کو بہلا پِھسلا کر ساتھ لے جا رہا تھا، اسنیپ چیکنگ کے دوران ملزم کو گرفتار کرکے بچی کو بازیاب کرا لیا گیا۔

ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق بازیاب کرائی گئی بچی کو اہلِ خانہ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

سندھ رینجرز کے ترجمان کے مطابق ملزم نے 4 بچوں کو اغوا کرکے ناظم آباد میں عمران نامی شخص کو فروخت کرنے کا اعتراف بھی کیا ہے۔

Read Comments