Aaj Logo

اپ ڈیٹ 11 اپريل 2024 07:30pm

عید منانے کیلئے گھر جانے کی تیاری کرنے والا پاک آرمی کا جوان افغان ڈکیتوں کے ہاتھوں قتل

آزاد کشمیر کے علاقے باغ کے نواحی گاؤں چھتر نمبر ایک کے ٹیکسلا تھانہ کی حدود میں چھٹی پر عید منانے کے لیے گھر جانے کی تیاری کرنے والے پاک آرمی کے نوجوان سپاہی عبید فاضل کو افغان ڈکیت گروہ نے قتل کردیا۔

ستائیس سالہ نوجوان سپاہی عبید فاضل کو آبائی گاؤں میں فوجی اعزاز کےساتھ سپرد خاک کردیا گیا، نماز جنازہ میں پاک آرمی کے آفیسرز اورجوانوں سمیت مقامی سیاسی سماجی شخصیات اور عوام نے شرکت کی۔

مقتول عبید فاضل کو عید کی چھٹیوں پر گھر آنے کے لیے تیاری کے دوران ٹیکسلا چھاؤنی کے ایریا میں افغان ڈکیت گروہ نے گن پوائنٹ پہ ڈکیتی کی کوشش کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کردی۔

عبید فاضل ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شدید زخمی ہوگیا تھا جسے تشویش ناک حالت میں سی ایم ایچ راولپنڈی لایا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاکر وہ چل بسا۔

گشت پہ معمور پولیس اہلکاروں کی طرف سے جوابی فائرنگ کرنے پر ایک افغان ڈاکو ہلاک ہوا جبکہ دو موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

ہلاک ہونے والے افغان ڈکیت کی شناخت عمر علی ولد شاہ نذر ساکنہ ٹیکسلا کے نام سے ہوئی۔

دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیکسلا پولیس نے کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔

Read Comments