ٹرین کی ٹکر سے بزرگ شہری جاں بحق

بزرگ شہری چلتی ٹرین کے سامنے سے پٹری کراس کر رہے تھے، عینی شاہدین
شائع 14 اپريل 2024 03:11pm

راولپنڈی ریلوے اسٹیشن پر ٹرین نے بزرگ شہری کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں ستتر سالہ محمد یقعوب جاں بحق ہو گیا۔

صدر ریلوے اسٹیشن پر پیش آنے والے حادثے کے بعد ریسکیو اہلکاروں نے لاش ضروری کارروائی کے بعد اسپتال منتقل کی۔

عینی شاہدین کے مطابق بزرگ شہری چلتی ٹرین کے سامنے سے پٹری کراس کرنے کی کوشش میں تھے، اس دوران ناخوشگوار واقعہ پیش آیا۔

Read Comments