کراچی : فیکٹری میں لگنے والی آگ نے دوسری منزل کو لپیٹ میں لے لیا

جب آگ لگی اس وقت فیکٹری بند تھی، چوکیدار موجود تھا، پولیس
اپ ڈیٹ 17 اپريل 2024 11:07am

کراچی میں سائٹ سپر ہائی وے پر واقع تولیہ کی فیکٹری میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا۔

فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ آپریشن میں 6 ٹینڈرز، باوزر اور ایک اسنارکل نے حصہ لیا۔

اس سے قبل آگ نے دوسری منزل کو بھی لپیٹ میں لے لیا تھا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ آگ صبح چھ بجے کے قریب لگی تھی، جب آگ لگی اس وقت فیکٹری بند تھی، چوکیدار موجود تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

Read Comments