Aaj Logo

شائع 17 اپريل 2024 01:05pm

لاہور میں انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات ملتوی

لاہور کے پانچ حلقوں میں ضمنی انتخابات کے باعث بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کے پرچے ملتوی کر دیے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ضمنی انتخابات کے پیش نظر ہونے والے کیمسٹری اور انگریزی کے پرچے پانچ حلقوں میں ملتوی کیے گئے ہیں۔

20اپریل کوکیمسٹری اور22کو انگریزی کا پرچہ ہونا تھا، تاہم اب ملتوی کر دیا گیا ہے۔

ترجمان بورڈ آفس کے مطابق اساتذہ کی انتخابات میں ڈیوٹیز کے باعث پرچے ملتوی کئے گئے ہیں۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ملتوی پرچوں کی متبادل تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ جبکہ بورڈ کی جانب سے ثانوی تعلیمی بورڈ نے نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا ہے۔

Read Comments