Aaj Logo

شائع 17 اپريل 2024 03:43pm

علی ظفر کی میشا شفیع کیخلاف 100 کروڑ روپے ہتک عزت کے دعوے میں پیشرفت

گلوکار علی ظفر کی میشا شفیع کے خلاف سو کروڑ روپے ہتک عزت کے دعوے میں پیشرفت سامنے آئی ہے۔ علی ظفر کے وکلاء نے میشا شفیع کے بیان پر ویڈیو لنک کے ذریعے جرح مکمل کر لی۔

لاہورمیں ایڈیشنل سیشن جج نعیم عباس نے علی ظفر کے ہتک عزت کے دعوے پر سماعت کی۔ جس میں وکلا نے میشا شفیع کے بیان پر ویڈیو لنک کے ذریعے جرح مکمل کی۔

عدالت نے دیگر گواہوں کے بیانات پر جرح کے لیےسماعت 2 مئی تک ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ علی ظفر نے جنسی ہراساں کرنے کے الزامات عائد کرنے پر دعوی دائر کررکھا ہے۔

Read Comments