Aaj Logo

شائع 17 اپريل 2024 04:01pm

لودھراں : دو برادریوں میں خونی تصادم، 4 زندگیوں کے چراغ گل

لودھراں کے نواحی علاقے میں زمین کے تنازع پر دو برادریوں میں تصادم ہوا۔ ایک گروپ کی فائرنگ سے چار افراد جاں بحق ہوگئے۔

نواحی گاؤں دوران والا چک نمبر 95 ایم میں خون کی ہولی کھیلی گئی۔

ملزمان نے فائرنگ کرکے ڈیرے پر بیٹھے چار افراد کو قتل کر دیا۔

فائرنگ کے بعد پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں۔ مقتول ملک مجید منگلہ کا عرصہ دراز سے مخالفین سے زمین کا تنازع چل رہا تھا۔

جاں بحق افراد میں مجیب منگلا، بشیروٹو ، رفیق اور دلشاد شامل ہیں۔

Read Comments