عمران خان کی 3 مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع

عمران خان کی اڈیالہ جیل سے بذریعہ ویڈیو لنک حاضری مکمل کرانے کا حکم
شائع 19 اپريل 2024 11:33am

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں 26 اپریل تک توسیع کر دی ہے۔

جج ارشد جاوید نے کیس کی سماعت کی ، بانی پی ٹی آئی کے جونئیر وکلاء کی ٹیم عدالت میں پیش ہوئی اور استدعا کی کہ سینیر وکیل بیرسٹر سلمان صفدر مصروف ہیں مہلت دی جائے۔

بانی پی ٹی آئی کی جیل سے ویڈیو لنک پر ایک بار بھی حاضری مکمل نہیں ہوئی۔

عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں چھبیس اپریل تک توسیع کی اور عمران خان کی اڈیالہ جیل سے بذریعہ ویڈیو لنک حاضری مکمل کرانے کا حکم دیا۔

Read Comments