دیر بالا: طوفانی بارش میں پھنسے 2 بچے جاں بحق، 8 افراد بے ہوش

متاثرہ افراد نہا گدرہ سے پیدل سوات جا رہے تھے
شائع 20 اپريل 2024 10:55am

سوات اور دیر کے درمیان واقع علاقہ قادر کنڈو کے مقام پر طوفانی بارش سے دو بچے جاں بحق اور 8 افراد بے ہوش ہو گئے۔

دیربالا کےعلاقہ نہاگدرہ سے دس افراد پیدل سوات جارہے تھے کہ راستے میں طوفانی بارش میں پھنس گئے۔

نہاگدرہ سیڑی کے عوام نے بے ہوش افراد کو واڑی اسپتال منتقل کیا۔

جاں بحق بچوں کی شناخت جویریہ اور آرزو کے ناموں سے ہوئی ہیں۔

Read Comments