Aaj Logo

شائع 20 اپريل 2024 06:30pm

حکومت بلوچستان کوئٹہ میں ”ایمان پاکستان عید میلے“ کا افتتاح کر دیا

بلوچستان کے لوگوں کو معیاری تفریح فراہم کرنے کے لئے حکومت بلوچستان نے احسن اقدام اٹھاتے ہوئے کوئٹہ میں ”ایمان پاکستان عید میلے“ کا افتتاح کر دیا ہے، جس میں مختلف اشیاء کے اسٹالز لگائے گئے ہیں، جبکہ مقامی گلوکاروں نے بھی آواز کا جادو جگا کر شرکاء کو محفوظ کیا۔

بلوچستان کے لوگوں کو تفریح فراہم کرنے کے لئے حکومت بلوچستان کی جانب سے ایمان پاکستان عید میلہ لیاقت پارک کوئٹہ میں لگایا گیا ہے۔

عید میلے کا باقاعدہ افتتاح رکن صوبائی اسمبلی فرح عظیم شاہ نے فیتہ کاٹ کر کیا۔

اس عید میلے میں کھانے پینے کی اشیاء کے مختلف اسٹالز لگائے گئے ہیں جبکہ میلے میں ہاتھ کی کشیدہ کاری سے تیار کی گئی ملبوسات اور دیگر اشیاء بھی رکھی گئی ہیں۔

رکن اسمبلی فرح عظیم شاہ کہتی ہیں کہ عید میلہ خواتین بچوں اور نوجوانوں کے لئے ایک تحفہ ہے، جس میں صوبے بھر سے لوگ شرکت کر رہے ہیں۔

 میلے میں آنے والے افراد نے اسٹالز میں رکھی گئی اشیاء میں گہری دلچسپی لی، شرکاء نے گھٹن کے ماحول میں ایمان پاکستان عید میلے کے انعقاد کو انتہائی خوش آئند قرار دیا۔

عید میلے میں مقامی گلوکاروں نے فن کا جادو جگایا، اپنے پسندیدہ گلوکاروں کو براہ راست سن کر شرکاء خوب محظوظ ہوئے۔

عید میلہ 21 اپریل تک جاری رہے گا۔

Read Comments