مخصوص نشستوں کے اراکین کی حلف برداری: کے پی کابینہ نے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کی منظوری دیدی

کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے منظوری دی، صوبائی وزیر مینا خان آفریدی
شائع 22 اپريل 2024 10:43am

خیبرپختونخوا میں مخصوص نشستوں پر ممبران سے حلف لینے کے معاملے پر صوبائی حکومت نے پشاور ہائیکورٹ فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

پشاور ہائیکورٹ فیصلے کےخلاف آج سپریم کورٹ میں درخواست دائر کیے جانے کا امکان ہے۔

صوبائی وزیر مینا خان آفریدی نے بتایا کہ کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے منظوری دی، سپریم کورٹ کےفیصلے تک اسمبلی کا اجلاس نہیں بلایا جائے گا۔

یاد رہے کہ ہائیکور ٹ نے وزیر اعلیٰ اور کابینہ کو 14 روز میں اجلاس بلانے کا حکم دے رکھا ہے۔ اجلاس میں مخصوص نشستوں منتخب ممبران سے حلف لینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Read Comments