لاہور: اداکارہ عروج خان کے گھر پر فائرنگ

گزشتہ رات عروج خان کے گھر پر ملزم نے فائرنگ کی، پولیس ذرائع
شائع 24 اپريل 2024 11:40am

لاہور میں سبزہ زار کی حدود میں اسٹیج اداکارہ عروج خان کے گھر پر فائرنگ کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی۔

پولیس ذرائع کے مطابق چند روز سے اسلحہ کے زور پر اداکارہ کو دھمکایا رہا تھا، گزشتہ رات عروج خان کے گھر پر ملزم نے فائرنگ کی۔

ملزم کی فائرنگ سے گلی میں موجود خواتین کی دوڑیں لگ گئی تھیں۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں واضح دیکھا جا سکتا کہ فائرنگ کی جا رہی ہے۔

بتایا جارہا ہے کہ ناصر خاں نامی شخص اسلحہ کے زور پر اداکارہ سے تعلق استوار کرنے کا خواہاں ہے۔

Read Comments