Aaj Logo

شائع 26 اپريل 2024 09:33am

شکارپور: زمین کے تنازع پر جدید ہتھیاروں کا استعمال، 2 خواتین سمیت 3 افراد قتل، بچہ زخمی

شکارپور میں جاگن کے علاقے میں مسلح افراد کی جانب سے زمین پر کام کرنے والے افراد پر جدید ہتھیاروں سے حملہ کیا گیا۔ جس کے کے نتیجے میں دو خواتین سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے، جب کہ ایک بچہ زخمی ہوگیا۔

واقعے کی اطلاع کے بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچی۔

پولیس کا کہنا تھا کہ بھیو اور معرفانی قبیلے میں پرانا خونی تنازع چل رہا ہے جس کی بنا پر حملہ کیا گیا، ملزمان کو گرفتار کرنے کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

دوسری جانب مقتولین کے ورثاء کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کی طرح حملہ کیا گیا اور خواتین کو قتل کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ گروہی تصادم سے ہمارا کوئی واسطہ نہیں ہے۔

متاثرہ خاندان نے سپریم کورٹ آف پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعہ کا سختی سے نوٹس لے کر ملزمان کو گرفتار کیا جائے۔

Read Comments