Aaj Logo

شائع 26 اپريل 2024 04:42pm

وائلڈ لائف پنجاب کا کومبنگ آپریشن، ہزاروں پرندے بازیاب

پنجاب کے محکمہ جنگلی حیات کے خصوصی اسکواڈ نے صوبے میں کامبنگ آپریشن کیا ہے۔ جانوروں اور پرندوں کا غیر قانونی کاروبار کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں کی گئی ہیں۔ سرگودھا سے لاہور اسمگل ہونے والے پانچ ہزار سے زائد جنگلی پرندے برآمد کرلیے گئے ہیں۔

یہ کومبنگ آپریشن ڈائریکٹر جنرل وائلڈ لائف کی نگرانی میں کیا جارہا ہے۔ خصوصی اسکواڈ نے گزشتہ شب شاہدرہ موڑ پر بڑی کارروائی کی گئی جس میں اسمگل کیے جانے والے جنگلی پرندوں کی بہت بڑی کھیپ پکڑی گئی۔ پانچ ہزار سے زائد جنگلی پرندے سرگودھا سے لاہور بھیجے جارہے تھے۔

ضبط کیے جانے والے پرندوں میں زرد اور بھورے ممولے بھی شامل ہیں۔ ان جنگلی پرندوں کو پنجروں میں بند کرکے اسمگل کیا جارہا تھا۔

Read Comments