کراچی سے حیدرآباد جانیوالی وین اور ٹرک میں تصادم، 3 مسافر جاں بحق، 14 زخمی

حادثہ ایم نائن پر تیز رفتاری کے باعث پیش آیا
شائع 06 مئ 2024 08:04am

حیدر آباد کے قریب ایم نائن پر وین اور ٹرک میں تصادم کے باعث تین مسافر جاں بحق اور چودہ زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق حادثہ ایم نائن پر لونی کوٹ کے مقام پر پیش آیا، تمام زخمیوں کو جامشورو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں 3 کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

رپورٹس کے مطابق مسافر وین کراچی سے حیدرآباد جارہی تھی، حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

Read Comments