کراچی : کورنگی بلال کالونی میں فاٸرنگ، 2 افراد جاں بحق

فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے
شائع 06 مئ 2024 08:11am

کراچی کے علاقے کورنگی بلال کالونی میں فاٸرنگ کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہوگئے۔

فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے، جاں بحق افراد کی لاشوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔

مقتولین کی شناخت محسن اور امتیاز کے نام سے ہوئی۔

پولیس نے ابتدائی طور پر فائرنگ کے واقعہ کو ذاتی دشمنی کا شاخسانہ قرار دیا ہے۔

Read Comments