نقل کی کوریج پر اساتذہ آپے سے باہر، صحافیوں پر تشدد

میڈیا نمائندوں پر لاتوں اور گھونسوں سے تشدد کیا گیا
اپ ڈیٹ 07 مئ 2024 04:05pm

جیکب آباد کے امتحانی مراکز میں نقل کی کوریج کے دوران اساتذہ نے صحافیوں پر تشدد کیا۔

صوبے میں انتظامیہ میٹرک امتحانات میں نقل روکنے میں ناکام ہے، جبکہ کوریج کرنے والے میڈیا نمائندوں کو اساتذہ کی جانب سے زد و کوب کیا گیا۔

واقع تحصیل گڑھی خیرو کے گورنمنٹ ہائی اسکول میں پیش آیا۔

میڈیا نمائندوں پر لاتوں اور گھونسوں سے تشدد کیا گیا۔

اساتذہ کی غنڈہ گردی دیکھ کر پولیس اہلکاروں نے بیچ بچاؤ کروایا۔

Read Comments