اسد قیصر کا عدالت جانے اور مقابلے کا بیانیہ مسترد، مزمل اسلم کا مفاہمت کا پیغام

پہلی بار ایسا ہوا ساڑھے 10 ماہ گزرنے کے بعد بجٹ دیا جا رہا ہے، مشیر خزانہ
شائع 11 مئ 2024 12:13pm

خیبرپختونخوا کے مشیر خزانہ مزمل اسلم نے سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی وفاق سے فنڈز کے حصول کے معاملے پر عدالت جانے کی تجویز کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاق کے خلاف عدالت نہیں جائیں گے بلکہ مذاکرات کے ذریعے معاملے کا حل چاہتے ہیں۔

پشاور میں خیبرپختونخوا کے وزیر خزانہ آفتاب عالم اور مشیر خزانہ مزمل اسلم نے مالی سال 2023-24 پوسٹ بجٹ پر پریس کانفرنس کی۔ اس موقع پر مزمل اسلم نے وفاق سے فنڈز کے حصول پر بات کرتے ہوئے کہا کہ عدالت سے بھی فوری ریلیف کا امکان نہیں ہے، ہم چاہتے ہیں کہ مذاکرات کے ذریعے معاملات حل ہوں اور وفاقی کی جانب سے ادائیگی یقینی بنائی جائے۔

انھوں نے کہا کہ ہمیشہ بجٹ مالی سال شروع ہونے سے پہلے دیا جاتا ہے، صوبائی حکومت جانے کے بعد 90 روز میں الیکشن نہیں ہوئے، نگراں حکومت نے 2 بار عبوری بجٹ دیا۔

مشیرخزانہ کے پی نے مزید کہا کہ پہلی بار ایسا ہوا ساڑھے 10 ماہ گزرنے کے بعد بجٹ دیا جا رہا ہے، وزیراعلیٰ کا مؤقف تھا کہ صوبے کے مالی حالات ٹھیک کرنے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ صوبے کا بجٹ اتنا پیچیدہ نہیں ہوتا جتنا وفاق کا ہوتا ہے، 10ارب روپے رمضان پیکج اور ویلفیئر میں دیئے۔

Read Comments