بورے والا : 14 سالہ لڑکی سے پڑوسی کی مبینہ زیادتی

لڑکی کو میڈیکل کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا، پولیس
اپ ڈیٹ 12 مئ 2024 12:05pm

بورے والا میں اوباش شخص نے اپنے ساتھیوں کی مدد سے مبینہ طور پر چودہ سالہ لڑکی سے زیادتی کی ہے، ابتدائی طور پر زیادتی کی تصدیق نہیں ہوسکی۔

لڑکی سے مبینہ زیادتی کا واقعہ تھانہ گگو منڈی کے نواحی گاؤں میں پیش آیا۔

ملزم اپنے 2 ساتھیوں سمیت موقع سے فرار ہوگیا۔

اس حوالے سے پولیس نے بتایا کہ لڑکی کو میڈیکل کے لیے اسپتال منتقل کردیا ہے۔

والدہ کا کہنا ہے کہ ہمسائے نے بیٹی کو ساتھیوں کی مدد سے اپنے گھرمیں لے جا کر زیادتی کی۔

Read Comments