لاہور : چور 5 کروڑ مالیت کے زیورات اور دیگر سامان لے اڑے

پولیس نے واردات کا مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کردیا
شائع 12 مئ 2024 01:44pm

لاہور کے علاقے ڈی ایچ اے میں واردات کے دوران چور گھر سے 5 کروڑ 20 لاکھ روپے مالیت کے زیورات اور رقم لوٹ کر فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق واردات عبداللہ نامی شہری کے گھر میں ہوئی۔

اس حوالے سے پولیس نے مزید بتایا کہ چور رات ڈھائی بجے داخل ہوئے اور لوٹ مار کرکے فرار ہو گئے۔

پولیس نے واردات کا مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کردیا۔

Read Comments